Haider Haider Kiya Karo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasnain Abbas
ذکر خدا ہے ذکر حیدر حیدر کیا کرو
حمد خدا کی کرنی ہے گر حیدر حیدر کیا کرو
مت ناپاک زبان کرو تم نام ان کا لب پر لا کے
اپنی بلا سے جو بھی تھے وہ دشمن تھے جو زہرا کے
کر کر کے ان سب پہ بر بر حیدر حیدر کیا کرو
جان کے جو حق کے دروازے سے انجانے ہوتے ہیں
بھٹکتے رہتے ہیں وہ جن کے کئی ٹھکانے ہوتے ہیں
چاہتے ہو بھٹکو نہ در در حیدر حیدر کیا کرو
حشر میں کل پھر حشر برا ہو جائے گا بتلاتا ہوں
اب بھی وقت ہے منکر حیدر چھوڑ دے ضد سمجھاتا ہوں
رہنا ہے دوزخ سے جو بچ کر حیدر حیدر کیا کرو
پیستی ہیں زہرا چکی تو رزق کہاں تک جاتا ہے
کون کہاں پر زہرا کے صدقے میں بیٹھا کھاتا ہے
سمجھنا ہے چکی کا چکر حیدر حیدر کیا کرو
کعبے کی دیوار میں کوئی بھی نہ دراڑ چھپا پایا
مادر حیدر نے جو لکھا تھا کوئی بھی نہ مٹا پایا
لکھا ہے یہ کعبے کے اوپر حیدر حیدر کیا کرو
دیکھ کے حبداروں کو جناں میں بولے لوگ جہنم سے
سجدے تو بے کار گئے ہیں مان ہی لیتے جو ہم سے
کہتے تھے حیدر کے نوکر حیدر حیدر کیا کرو
صدقے میں سلمان و ابوذر کے پھر اونچا ہو گا قد
محشر میں گر سر کو اٹھا کر آنا ہے حسنین و اسد
سر زہرا کے در پر رکھ کر حیدر حیدر کیا کرو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.