Hoye Hain Aaj Zakhmi Haider Karrar Kufay Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Haider Rizvi
ہوئے ہیں آج زخمی حیدر کرار کوفے میں
سروں کو پیٹتے ہیں سارے روزہ دار کوفے میں
حسن روتے ہیں اور شبیر غش کھا کھا کے گرتے ہیں
بکا کرتے ہیں عباس علمدار کوفے میں
رسول اللہ کے دل کے بھی ٹکڑے کر دیے اس نے
چلی ہے زہر میں ڈوبی جو ایک تلوار کوفے میں
فغاں کرتا ہے منبر خون میں محراب ڈوبی ہے
خدا کے گھر عیاں ہیں حشر کے آثار کوفے میں
بقیع سے صدا دیتی ہوئی ہائے میرے والی
چلی آئی ہیں بنت احمد مختار کوفے میں
علی مارے گئے ہر گھر میں ہوتا ہے یہی نوحہ
بچھا ہے فرش غم ہر دل ہے ماتمدار کوفے میں
یہ بچے دودھ کے پیالے اٹھائے کہتے تھے رو کر
یتیموں کو نہ مل پائے گا ایسا پیار کوفے میں
علی، زینب کی چادر چوم کر رو رو کے کہتے تھے
پھر آئیں گے تمہیں اعدا سر بازار کوفے میں
سروں پر خاک ہے آنکھوں میں آنسو ہاتھ سینوں پر
اٹھائے ہیں جنازہ خلد کے سردار کوفے میں
حسن آغاز ہے اکیسویں رمضان کی شب تو
علی کی بیٹی دیکھے گی بہت آزار کوفے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.