Hamari Qabr Mein Cheekh O Pukar Thori Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sabib Abidi
ہماری قبر میں چیخ و پکار تھوڑی ہے
علی علی کی صدا ہے، فشار تھوڑی ہے
کبھی علی کی ولایت کا سودا مت کرنا
خدا کا دین ہے یہ کاروبار تھوڑی ہے
پھر آج کھل کے ہی میثم کرے گا مدح علی
زبان کٹنی کوئی بار بار تھوڑی ہے
در علی پہ جبیں خود ہی سجدہ کرتی ہے
یہاں جبیں پہ ہمیں اختیار تھوڑی ہے
علی سے بغض کی رسی تو ٹوٹ جائے گی
دراز جتنی بھی ہو پائیدار تھوڑی ہے
چلو یہ مانا نصیری بھی ہے غلط لیکن
مقصروں کی طرح بے شمار تھوڑی ہے
ابھی سے نوکر میثم کو ڈر کے ٹوکتے ہو
ابھی تو کوفیوں منبر ہے، دار تھوڑی ہے
کھلا رہے ہیں علی اور کھا رہے ہیں ہم
موالیوں کو غم روزگار تھوڑی ہے
یہ جاں ہتھیلی پہ رکھ کے ہم ان کو چاہتے ہیں
ہمیں علی سے زبانی یہ پیار تھوڑی ہے
علی کا ذکر عبادت ہے سو کریں گے اسد
دماغ پر کوئی فتوی سوار تھوڑی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.