Ye hai alam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
اے لوگوں آؤ تم کو بتاؤں
رحمت باری تم کو دکھاؤں
سارے جہاں کا ہے ایک سہارا
یہ جو علم میرے گھر پہ لگا ہے
یہ ہے علم عباس کا
یہ ہے علم عباس کا
غم سے نکالے مشکلیں ٹالے
کیسا وسیلہ رب نے دیا
یہ ہے علم عباس کا
ہم نے علم جب گھر میں سجایا
گھر میں رکھے زہرا نے قدم
دور ہوے سب رنج و مصایب
پھر کیسی مشکل کیسا غم
دست کرم ہے شہ کا بھرم ہے
جس کا ثانی نہ ملا
یہ ہے علم۔۔۔
یہ جو بندھی ہے مشک سکینہ
اس کو کہو تعویذ وفا
رشتہ بھتیجی اور چچا کا
آج تلک نہ ٹوٹ سکا
ایک کہانی اس کی زبانی
سن لو اگر سنتے ہو صدا
یہ ہے علم۔۔۔
دیکھو علم کا سرخ پھریرا
چادر زینب سے ہے بنا
جو بھی علم کے ساے میں آیا
دنیا کے سب غم بھول گیا
اب جا کے مانا سارا زمانہ
سایہ فگن گھر گھر پہ ہوا
یہ ہے علم۔۔۔
ایسا علم دنیا میں دکھاؤ
جس کی عطا ہو رب کی عطا
شان عزاداری یہ علم ہے
دیکھو عزاخانوں میں زرا
منتیں پوری کرتا ہے سب کی
زندہ ہے اس کے دم سے وفا
یہ ہے علم۔۔۔
حمزہ و جعفر کا یہ علم ہے
ہے یہ علم حیدر کا علم ہے
دینگے گواہی شاہ زمن بھی
ہے یہ میرے لشکر کا علم ہے
بارواں حیدر کعبے کی چھت پر
لہرا کے اس کو دیگا صدا
یہ ہے علم۔۔۔
قتل ہوا جب دریا پہ غازی
ٹوٹ گیء مولا کی کمر
لاشہ نہیں شہ لاے جری کا
لاے علم ہی خون میں تر
بیٹی سے بولے شبیر رو کے
آے نہیں دریا سے چچا
یہ ہے علم۔۔۔
کربوبلا کے دشت کا منظر
کیسے لکھوں روتا ہے قلم
بعد جری اولاد پیمبر
نوحہ کناں تھی زیر علم
بالی سکینہ کرتی تھی نوحہ
ساے میں اس کے آے قضاء
یہ ہے علم۔۔۔
پنجہ علم کا میثم و مظہر
دست کرم عباس کا ہے
پال رہا ہے سارے جہاں کو
یہ بھی ہشم عباس کا ہے
جس نے جو مانگا اس نے وہ پایا
پھر تو زمانے کو کہنا پڑا
یہ ہے علم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.