Ishq E Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Saleem Mastan
عشق حیدر کے سمندر میں اتر جانے دو
مجھ کو اس راہ میں اب حد سے گزر جانے دو
مجھ پہ واجب ہے ولایت کی گواہی دینا
کوئی اقرار سے ڈرتا ہے تو ڈر جانے دو
میں تو کرتا ہی رہوں گا یہاں پرچار ولا
مجھ کو اس عشق میں مرنا ہے تو مر جانے دو
مجھ کو کرنی ہے ادا جا کے ولایت کی نماز
تم مجھے میثم تمار کے گھر جانے دو
میری نس نس سے بھی آئے گی علی حق کی صدا
تم ذرا اور عقیدے کو نکھر جانے دو
خود سجائیں گے علی والے وہاں بزم ولا
تم علی والوں کو جنت میں سنور جانے دو
خود ہی لکھیں گے جوابات نکیرین سبھی
خوشبوئے خاک شفاء قبر میں بھر جانے دو
کر رہا ہوں میں نوازش یہاں زنجیر زنی
تم لہو میرا بھی کربل میں بکھر جانے دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.