Tu Nade Ali Parh Yaar Maula Teri Khair Kare
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sonu Monu
تو ناد علی پڑھ یار مولا تیری خیر کرے
پھر نعرے لگا دو چار مولا تیری خیر کرے
بھلے سے انوار علی سے خالی تیرا سینہ ہے
حب علی کے بن یہ تیرا جینا بھی کیا جینا ہے
کر نام علی سے پیار مولا تیری خیر کرے
آنکھوں کو تیری دن رات اگر رحمت کے نظارے کرنے ہیں
دنیا میں اگر رہ کر تجھ کو جنت کے نظارے کرنے ہیں
کر جا کے نجف دیدار مولا تیری خیر کرے
جو ہے آقا تیرا وہی اس کا بھی تو مولا ہے
تو ہے اگر مولائی تو پھر مولائی سے کیا جھگڑا ہے
نفرت کی گرا دیوار مولا تیری خیر کرے
شبیر پہ مرنے والوں سے جینے کی ادائیں لیتا جا
آنسو کو بنا کے اپنے گوہر زہرا سے دعائیں لیتا جا
بن شہ کا ماتمدار مولا تیری خیر کرے
بھول کے بھی نہ آئیں گے پھر گھر پہ تیرے مشکل کے قدم
اپنے گھر پہ تو بھی سجا کر میرے غازی کا پرچم
قدموں پے جھکا سنسار مولا تیری خیر کرے
ہونے دے مخالف دنیا یہ امانت زہرا کی
میثم نے تکلم مجھ سے کہا کیوں شان میں میرے مولا کی
تو لکھتا جا اشعار مولا تیری خیر کرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.