Jahan Mein Rehmatain Le Kar Hussain Ibn Ali Aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Hasan
جہاں میں رحمتیں لے کر حسین ابن علی آئے
نہیں جن کا کوئی ہمسر حسین ابن علی آئے
تھا فطرس نام جس کے پر خدا نے تھے جلا ڈالے
جسے تھے دیکھ کر عبرت پکڑتے آسماں والے
اسی بے پر کو دینے پر حسین ابن علی آئے
خدا جن پے ہے نازاں آج وہ دنیا میں آئے ہیں
ہوئے کون ومکاں میں ہر طرف رحمت کے سائے ہیں
ہوئے مسرور ہیں سرور حسین ابن علی آئے
علی و فاطمہ کے گھر میں آیا ہے نگیں ایسا
قسم یزداں کی دنیا میں نہیں کوئی حسیں ایسا
سراپا نور کے پیکر حسین ابن علی آئے
ثناء خواں ہوں میں پنجتن کا حساب قبر کیا لیں گے
فرشتے لحد میں آکر یہی مجھ کو ندا دیں گے
اٹھا خورشید اپنا سر حسین ابن علی آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.