Ali Aa Pohnchay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ابھی تو بنت اسد تھیں طواف کعبہ میں
خدا کا شکر کہ اک سمت رک گئیں ورنہ
کہ پتھروں پہ خوشی سے عجیب لالی تھی
ہر ایک سمت سے دیوار پھٹنے والی تھی
بول اٹھی کعبے کی دیوار علی آ پہنچے
میرے قبلہ میرے سرکار علی آ پہنچے
آج سے پہلے تو میں کیا تھا فقط ایک مکاں
زوجہ حضرت عمران کا ہے یہ احساں
اب مجھے مل گئے گھر بار علی آ پہنچے
فتح خیبر نہ ہوا جب تو نبی تھے حیراں
کیا جبریل نے تب آ کے نبی سے یہ بیاں
غم نہ کھائیں میرے سرکار علی آ پہنچے
گھر میں اللہ کے جب آئے علی شیر خدا
ڈانٹ کر ہاتف غیبی نے بتوں سے یہ کہا
چھوڑ دے گھر میرا اغیار علی آ پہنچے
کیا بھلا مصر کے بازار کا ہو ذکر وہاں
خود محمد بھی خدا بھی ہو خریدار جہاں
چل گیا مکے کا بازار علی آ پہنچے
حاکم شام ذرا پوچھ پدر سے اپنے
بدر کی جنگ میں اجداد تیرے آئے تو تھے
بھاگے سب پھینک کے ہتھیار علی آ پہنچے
سورماؤں کے مقابل جونہی آتے تھے علی
تھرتھراتے ہوئے آپس میں وہ کہتے تھے یہی
اب یہاں رکنا ہے بیکار علی آ پہنچے
قبر میں ماتم سرور کا صلہ یوں پایا
بن گئی قبر عزادار نجف کا سایہ
بول اٹھے شہ کے عزادار علی آ پہنچے
میرے نعروں کا جونہی تابہ نجف شور گیا
کہاں مشکل گئی اور اس کا کہاں زور گیا
میں تھا مشکل میں گرفتار علی آ پہنچے
آگئے ماجد و مختار جو کعبے میں علی
شور اٹھا طور پہ وہ نور ہوا تھا جو جلی
کر لو اس نور کا دیدار علی آ پہنچے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.