Mazhar hoon ajaib ka mera naam Ali hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
مظہر ہوں عجائب کا میرا نام علی ہے
پیغام احد ہوں میرا پیغام علی ہے
ناکام نہیں ہوں میرا ہر کام علی ہے
آغاز علی ہے میرا انجام علی ہے
میں مظہر وحدت ہوں زمیں اور زماں میں
میں ہوں تو ہے اللہ کی پہچان جہاں میں
ہے کفر میرے دم سے ہی دم توڑنے والا
میں جھوٹے خداؤں کا بھرم توڑنے والا
میں کفر کا کل جاہ و حشم توڑنے والا
اک میں ہی ہوں کعبے کے صنم توڑنے والا
سر جھوٹے خداؤں کے بھی خم میں نے رکھے ہیں
کاندھوں پہ محمد کے قدم میں نے رکھے ہیں
کیا ہے الوہیت یہ بتا سکتا ہوں بس میں
اترا ہے جو نبیوں پہ سنا سکتا ہوں بس میں
دہلیز پہ تارے کو بلا سکتا ہوں بس میں
توحید کے پردے میں بھی جا سکتا ہوں بس میں
گر میں نہیں ہوتا تو کوئی بات نہ ہوتی
اللہ و پیمبر کی ملاقات نہ ہوتی
جنگوں میں ہوئی کفر کی تفریق میرے ہاتھ
کرتے ہیں عطا کرنے کی توفیق میرے ہاتھ
کرتے ہیں سب آیات کی تصدیق میرے ہاتھ
کرتے رہے آدم کو بھی تخلیق میرے ہاتھ
سجدہ جو فرشتوں نے کیا حکم جلی تھا
منظر پہ تھا آدم پس منظر میں علی تھا
نقطہ بھی ہوں الحمد بھی والناس بھی میں ہوں
آدم بھی ہوں عیسی بھی ہوں الیاس بھی میں ہوں
انسان کی شہ رگ کے بہت پاس بھی میں ہوں
اکبر بھی ہوں اصغر بھی ہوں عباس بھی میں ہوں
ہر دور میں آیا ہوں میں تصویر بدل کر
اب آؤں گا میں پردہ غیبت سے نکل کر
بھولو نہیں کب صرف میں مولود حرم ہوں
کعبے کی قسم ہے کہ میں مقصود حرم ہوں
میں معبد اول ہوں میں معبود حرم ہوں
دیوار سے پوچھو تو میں مسجود حرم ہوں
مالک ہوں میں مجھ سے تو یہ افضل نہیں کعبہ
میں آتا کہیں اور تو ہوتا وہیں کعبہ
سن لو یہ فضیلت بھی انوکھی ہے میرے پاس
اللہ ہے یہ اک لفظ معنی ہے میرے پاس
ہر مقصد اسرار الہی ہے میرے پاس
غیب کا جانا ہے تو کنجی ہے میرے پاس
اے ڈھونڈنے والو وہ کہیں اور نہیں ہے
میں ہی وہ مکاں ہوں جہاں اللہ مکیں ہے
محسن ہے فقط حاصل دیں میری ولایت
ہے رب کی ولایت کی امیں میری ولایت
واجب ہے بصد شکر یقیں میری ولایت
ساقط کسی حالت میں نہیں میری ولایت
باطل جو علی ولی اللہ کو کہے گا
ملعون تھا ملعون ہے ملعون رہے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.