Yeh sochta hoon ke Abid ka haal kya hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ustad Fateh Ali Khan
یہ سوچتا ہوں کہ عابد کا حال کیا ہوگا
اسیر ہو کے وہ جب شام میں گیا ہوگا
سنا ہے شام میں جاتے ہی خون رونے لگا
نہ جانے شمر نے اس وقت کیا کہا ہو گا
گلے کے طوق نے عابد کو کیا جھکانا تھا
وہ اپنے کھوئے ہوئے لال ڈھونڈتا ہوگا
وہ ظلم دیکھے ہیں سجاد نے حسین کے بعد
مجھے یقیں ہے کہ اب تک بھی رو رہا ہوگا
وہ یاد کرتا تو ہو گا وطن کی شاہی کو
بہن کو دفن جو پردیس میں کیا ہوگا
جو غور کیجئے تو عابد بشر نہیں لگتا
میرے خیال میں دکھ درد کا خدا ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.