Ali Ke Noor Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
علی کے نور کا صدقہ دکھائی دیتا ہے
خدا کے گھر میں اجالا دکھائی دیتا ہے
مزاج نہج بلاغہ ہے آیتوں جیسا
کلام یہ بھی خدا کا دکھائی دیتا ہے
علی امام من است منم غلام علی
ہر اک نبی یہی کہتا دکھائی دیتا ہے
کمال قدرت معبود ہے میرا عباس
علی کو بھی یہ علی سا دکھائی دیتا ہے
مجھے زمین پہ کچھ بھی نظر نہیں آتا
فقط حسین کا سجدہ دکھائی دیتا ہے
نجف ہے میر تکلم کا طور اے موسی
اسے یہیں پہ وہ جلوہ دکھائی دیتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.