Haye Zahra Ko Rulaya Hai Musalmano Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Abbas Raza Naqvi
ہائے زہرا کو رلایا ہے مسلمانوں نے
رات دن اس کو ستایا ہے مسلمانوں نے
یا رسول آپ کی بیٹی پہ ہوا ظلم و ستم
اس کو دربار بلایا ہے مسلمانوں نے
تخت پر بیٹھ گئے جھوٹے خلیفہ بن کر
تیرا فرمان بھلایا ہے مسلمانوں نے
جس کی تعظیم کو اٹھتے تھے نبی اس پر ہی
جلتا دروازہ گرایا ہے مسلمانوں نے
باندھ کر حیدر صفدر کے گلے میں رسی
اس کو گلیوں میں پھرایا ہے مسلمانوں نے
کر دیا ظالموں نے آپ کے محسن کو شہید
وعدہ اس طرح نبھایا ہے مسلمانوں نے
آپ کی بیٹی جو حیدر کو بچانے آئی
تازیانوں سے ہٹایا ہے مسلمانوں نے
کبھی دروازہ جلایا ہے مدینے میں عماد
کبھی خیموں کو جلایا ہے مسلمانوں نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.