Jo Poochte Hain Kahan Mil Saka Ali Ki Tarah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
جو پوچھتے ہیں کہاں مل سکا علی کی طرح
علی کی گود میں غازی ملا علی کی طرح
جہاں میں حضرت عباس جس گھڑی آئے
حسین بولے یہ قبر نبی پہ خوش ہو کے
اے نانا ہم کو بھی بھائی ملا علی کی طرح
یہ مجھ کو لگتا ہے شعباں کی چار کو ایسا
جری کو دیکھ کے جبریل نے کہا ہو گا
یہ کون ہے میرے استاد سا علی کی طرح
سنو سنو کے یہ معصوم سے سنا ہم نے
کہ مصطفی کے لیے جس طرح سے حیدر تھے
حسین کے لیے عباس تھا علی کی طرح
وفا کے لب پہ یہ کلمہ ہے اے صغیر و کبیر
ہے یوم آمد عباس میرا یوم غدیر
کہ مجھ کو مل گیا مولا میرا علی کی طرح
صفوں میں برسر صفین آگیا مولا
نقاب چہرہء عباس سے الٹ کے کہا
علی کے بعد یہ ہے لافتح علی کی طرح
عجیب جوش سے بولیں یہ ثانیء زہرا
کہ اب تو غزوہء خیبر بنے گی کرب و بلا
میرے اخی کو علم مل گیا علی کی طرح
وہ سوئے رن جو اڑاتے ہوئے فرس پہنچے
فرات چھوڑ کے بھاگے لعیں یہ کہتے ہوئے
کچھار چھوڑ کے شیر آگیا علی کی طرح
ہے اتنا آمد عباس پر یقین مجھے
ابھی ہماری مدد کو وہ جیسے آتا ہے
ہماری قبر میں بھی آئے گا علی کی طرح
اگر اے ماجد و مختار تھوڑی دیر کو ہی
کہ فرض کر لیں کے تھیں چار دختران نبی
بتاؤ کیا کوئی داماد تھا علی کی طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.