Baar kohsar e imamat ka bata sakte hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
بار کہسار امامت کا بتا سکتے ہیں
بس محمد ہیں جو حیدر کو اٹھا سکتے ہیں
دوسرا کون ہے لائے جو جواب حیدر
صرف حیدر ہیں جو غازی کو بلا سکتے ہیں
اہل اسلام کو مہلت ہے علی کے جیسا
حشر تک شیر خدا ڈھونڈھ کے لا سکتے ہیں
وسعت اسماء حسنا تری رحمت کے نثار
ہم خدا کو بھی علی کہہ کے بلا سکتے ہیں
علم کے شہر کی دیواروں پہ تحریر ہے یہ
جنہیں آنا ہو وہ دروازے سے آ سکتے ہیں
چاند سورج در زہرا کے دیے ہیں جیسے
جب ضیا چاہیں گھٹا اور بڑھا سکتے ہیں
کربلا سے ہے ابد تک کی بہاروں کو ثبات
پھول خوشبو اسی صحرا سے کما سکتے ہیں
ہو نہ ہو کرب و بلا ہی میں سجے گا محشر
اتنے بندے اسی بستی میں سما سکتے ہیں
جو عزا خانوں میں غازی کے علم ہیں اکبر
مجھ سے بہتر مرے حالات بتا سکتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.