Ye ghame shabbir hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Anj. Masoomeen
یہ غمِ شبیر ہے دُنیا کو بتاتے چلو
اس غمِ شبیر کو کیسے بھُلائیں گے ہم
حشر تک اہلِ جہاں اس کو سُنائیں گے ہم
داغ جو ماتم کے ہیں سب کو دیکھائیں گے ہم
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
اشکِ اعزا ئے حسین حشر میں کام آئیں گے
سامنے زہرا کے ہم روتے ہوئے جائیں گے
شافعِ محشر سے ہم اس کا اجر پائیں گے
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
اہلِ اعزا آپ کو دیتی ہے زہرا دُعا
ان کوتُوں آباد رکھ پالنے والے خدا
یہ میرے فرزند پر روتے رہیں گے صدا
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
کتنا آلمناک ہے معرکئہ کر بلا
اس کا ہر اک باب ہے خون میں ڈُوبا ہوا
کہتے تھے خود جبرائیل ظلم تھا حد سے سِوا
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
ارض و سما روئے ہیں کُل انبیائ
روتے ہوئے آئے ہیں کربلا میں مصطفیٰ
اس لیے اہلِ اعزا کرتے ہیں آہ و بُکا
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
فاطمہ کے لال پر یوں رِشِ تیغ و تبر
آج تک حیران ہیں قوتِ فکرِ بشر
ہم اُسی مظلوم پرروتے ہیں شام و سحر
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
ثانیئے زہرا کا لال حق پہ فدا ہو گئے
قاسمِ نوشاہ بھی ماں سے جُدا ہو گئے
قتل علمدار بھی اہلِ اعزا ہو گئے
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
کیا سبق آموز ہے سانحہ بے شیر کا
کیا خطا بچے کی تھی کوئی بتا دے ذرا
اصغرِ معصوم کو تیر سے مارا گیا
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
دیکھ کے اکبر کو یہ کہتے تھے ابنِ علی
یہ میرا فرزند ہے ہوبہو شکلِ نبی
ایسے جواں بیٹے کے سینے میں برچھی لگی
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
صرف بہتر تھے وہ لاکھ تھی فوجِ ستم
ایسے بہتر تھے وہ رکھ لئے خود کا بھرم
مِٹ نہیں سکتا کلیم ایسے بہتر کا غم
کر کے بیاں ذکرِ غم سب کو رُلاتے چلو
یہ غمِ شبیر ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.