Palat Ke Nargis Ka Laal Aaye To Eid Hogi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
پلٹ کے نرجس کا لال آئے تو عید ہو گی
مدینہ پھر سے وہ آ بسائے تو عید ہو گی
علی نجف سے حسین کربل سے کہہ رہے ہیں
ہمارا قائم جہاں پہ چھائے تو عید ہو گی
قبر محمد کی پاک بیٹی کی دھوپ میں ہے
مزار زہرا بنایا جائے تو عید ہو گی
جگر میں اکبر کے اب بھی نیزہ گڑا ہوا ہے
امام برحق اسے ہٹائے تو عید ہو گی
سکینہ صدیوں سے قید میں ہے بہت اکیلی
اگر وہ زنداں سے چھوٹ جائے تو عید ہو گی
امیر قاسم کے جتنے ٹکڑے ہوئے تھے رن میں
اسی مطابق وہ سر اڑائے تو عید ہو گی
جواب ہل من گلوئے اصغر میں رک گیا ہے
گلے سے تیر اس کے باہر آئے تو عید ہو گی
وہ جتنے اعدا تھے کربلا میں ہیں پیش مہدی
خبر یہ آ کر کوئی سنائے تو عید ہو گی
دعا ہے حسنین رب اکبر دکھائے وہ دن
یہ ساری باتیں کوئی سنائے تو عید ہو گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.