Aye Musalman Dar e Zahra Jalaya Tu Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
اے مسلمان در زہرا جلایا تو نے
تجھ کو معلوم نہیں قبلہ گرایا تو نے
تھا یہ فرمان نبی زہرا نہ رونے پائے
پھر بھی کیوں بیٹی کو ہے اس کی ستایا تو نے
خاک پر خون گرا ہے جو یہ زہرا کا نہیں
اصل میں خون محمد کا بہایا تو نے
مانگ لیتا تو فدک زہرا عطا کر دیتی
پر تیرا آگ ٹھکانا تھا وہ پایا تو نے
ہر ستم سہتی رہی تیری رضا کی خاطر
ظلم سب دیکھا تو ہوگا اے خدایا تو نے
میری زہرا ہی میرا ٹکڑا ہے لوگو سن لو
قول احمد کا مسلماں یہ بھلایا تو نے
جلتا دروازہ بھی زہرا پہ گرایا ظالم
اس قدر ظلم یہ کیونکر ہے کمایا تو نے
ذکر زہرا ہے کہاں اور کہاں یہ قنبر
اس کو لکھنا بھی میرے مولا سکھایا تو نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.