Maa sunati thi Sakina ko kahani qaid mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Markazi Matami Dasta MSO Sialkot
ماں سناتی تھی سکینہ کو کہانی قید میں
ایک شہزادی کی گزری زندگانی قید میں
جس کا مشکیزہ بنا تھا آب کوثر کے لیے
روتی تھی وہ جانور سیراب ہوتے دیکھ کے
کوئی دیتا نہ تھا پینے کو بھی پانی قید میں
چار برسوں کی ضعیفہ کا ہوا کچھ ایسا حال
اس کا دیواروں کو تھامے بن ہوا چلنا محال
پڑ گئی تھی رسم دادی کی نبھانی قید میں
ماں یہ رو کے کہتی جاگیر ساری لٹ گئی
عرش سے لے کر مدینے تک کے مالک تھے وہی
ایک شہزادہ ہے اب ان کی نشانی قید میں
جس کے گھر سے لے کے جاتے تھے فرشتے روٹیاں
بے سرو سامان تھیں زنداں میں اس کی بیٹیاں
کیسے کرتیں ہند کی وہ میزبانی قید میں
کہتی تھی اکبر سکینہ ماں کے بازو چوم کر
آپ کی باتوں سے اب مجھ کو یہی لگتا ہے ڈر
پڑ نہ جائے ان کو میت اک چھپانی قید میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.