Sab Karbala Chalay Gaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Mir Yousuf Mir
سب کربلا چلے گئے میں رہ گیا یہاں یا صاحب الزماں
تھمتے نہیں ہیں اشک نہ رکتی ہیں ہچکیاں یا صاحب الزماں
اس اربعیں پے ڈھونڈوں گا مولا تمہیں وہاں
پیدل نجف سے جائیں گے جتنے بھی کارواں یا صاحب الزماں
غربت کے اس مقام پے روئے گی میری ماں
ناقے سے بنت فاطمہ زہرا گری جہاں یا صاحب الزماں
اے کاش ہم بھی اپنی جبیں کو وہاں رکھیں
رگڑی ہیں جس جگہ علی اکبر نے ایڑیاں یا صاحب الزماں
زنداں میں اب بھی قید ہیں کب جائے گی وہ گھر
کب ہوگا ختم بالی سکینہ کا امتحاں یا صاحب الزماں
جس گھر نے سب کو چادریں بانٹی تمام عمر
بے پردہ رن میں ہوگئیں اس گھر کی بیبیاں یا صاحب الزماں
باغ فدک کے ساتھ طلب کرنا آکے تم
چھینی گئی تھی بالی سکینہ کی بالیاں یا صاحب الزماں
سجاد کی لہو بھری آنکھوں کو دیکھ کر
غربت میں رو کے کہتی ہیں حضرت کی دادی جاں یا صاحب الزماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.