Baba meri ghareebi ka yeh haal dekhiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
بابا میری غریبی کا یہ حال دیکھئے
ظالم کے ہاتھ میں ہیں میرے بال دیکھئے
بابا طمانچوں کی میں اذیت سناؤں کیا
کس کس نے کیسے کیسے ہے مارا بتاؤں کیا
اپنی سکینہ کے ذرا یہ گال دیکھئے
رخساروں سے بدن کا بابا لہو بہہ گیا سبھی
جیسے ہی غش سے اٹھتی ہوں گر جاتی ہوں تبھی
پوشاک میری خون سے ہے لال دیکھئے
باندھی ہیں شمر نے میری گردن میں رسیاں
رکتی ہیں میری سانسیں جو لیتی ہوں سسکیاں
پیوست ہے رسن میں میری کھال دیکھئے
ظالم نے توڑ دی ہیں سبھی پسلیاں میری
گرتی ہوں جب یہ کھینچتے ہیں رسیاں میری
ہو جاؤں گی میں ٹکڑوں میں پامال دیکھئے
بیمار بولتے ہیں مجھے شام کے مکیں
بابا مجھے ضعیفہ بلاتے ہیں کیوں لعیں
لگتی ہے عمر میری کئی سال دیکھئے
ذیشان یہ سکینہ نے زندان سے کہا
زندان کے اندھیروں میں دم گھٹتا ہے میرا
آکر میرا اندھیرے میں احوال دیکھئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.