Zamin e Aahu Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ضامن آہو رضا، شافع روز جزا، عاشق کرب و بلا، جان و دل فاطمہ
ابالحسن مولا، ابالحسن مولا، ابالحسن مولا شاہ خراسان
آپ سخی ابن سخی آپ رؤف و رحمان
ہے تیرے دربار کی یہ شان نرالی
جاتا نہیں ہے کبھی یاں سے کوئی خالی
دست خدا بن کے سدا کرتے ہیں سب پہ احسان
پڑھتا ہوں جس وقت میں انعمت علیہم
دل سے صدا آتی ہے اے عزت قائم
تیری ولا دے کے کیا ہم پہ خدا نے احسان
مولا بہت دن ہوئے دیکھے ہوئے جنت
پھر سے عطا کیجئے مجھے اذن زیارت
دور حرم آنکھیں ہیں نم میری نکلتی ہے جان
دن میں نظر آگئے مفتی کو ستارے
بھول گیا یاد تھے جتنے بھی سپارے
غور سے جب اس نے پڑھا سورہ آل عمران
عرض ہے یہ آپ سے اے مولا رضا جان
آپ کے دادا کا ہو کچھ ہم کو بھی عرفان
کوئی ورق کوئی سبق گرچہ پڑھا دیں سلمان
روز ہی ہم تیرا نمک کھاتے ہیں مولا
خاص مضیف اپنے مگر تم نے بلایا
ہے یہ عطا شکر خدا ہم ہوئے تیرے مہمان
کلمہ حق قلعہ توحید جلی ہے
اس میں مگر داخلے کی شرط علی ہے
ہے باخدا لکھا ہوا دل پہ میرے یہ فرمان
قم کی زیارت کو جو لوگو کبھی جانا
مدح رضا جا کے کریمہ کو سنانا
بی بی تمہیں دیں گی دعا سن کے برادر کی شان
ہم کو سدا آپ نے مولا ہے سنبھالا
رنج سے مشکل سے بلاؤں سے نکالا
لے کے خبر بار دگر کیجئے مشکل آسان
جاری رہیں آل محمد کی عطائیں
میر حسن میر کرو تم یہ دعائیں
میری طرح سب پہ ہوں یہ بھائی بہن مہربان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.