Ye azakhanae hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
اے عزاداروں سنو
اے نونہال سنو
اے پرسہ داروں سنو
حسین یا حسین
یا حسین یا حسین
کچھ لوگ دین حق کو بچانے کے واسطے
بے گھر ہوے کچھ ایسے کے ہر گھر میں آ گےء
گھر عزاخانہ بن گیا گھر عزا خانہ بن آیا
گھر میں زہرا کہ جب قدم آے
شاہ یثرب شاہ امم آے
پرسہ لینے کو آ گئے حیدر
انکے بچوں کے جب الم آے
فرش مجلس کا جب بچھایا گیا
دل نے بے ساختہ کیا نوحہ
یہ عزا خانہ حسین ہے
علم شہرت ہنر وفاداری
زینت عشق کی ہے تیاری
اہل ماتم کی بس یہ خواہش ہے
خانۂ حق میں ہو عزاداری
نظر مولا کا احتمام بھی ہو
حامیان خدا کرے نوحہ
یہ عزا خانہ حسین ہے
اک الم باوفا کا سجتا ہے
اس الم پر خدا کا سایہ ہے
ہو کے بے دست وہ سقی اب تک
ساری دنیا کی جھولی بھرتا ہے
اور دنیا کو یہ بتاتا ہے
مجھ سے ملنا ہو تو یہی آنا
یہ عزا خانہ حسین ہے
خالی آغوش والی ماں بہنیں
وہ جو اولاد کو برستی ہے
ان کو اولاد بھی عطا ہوگی
آکے منت اگر یہاں مانیں
ایک جھولا یہاں ہے اصغر کا
وہ عطا کر کے یہ بتا دے گا
یہ عزا خانہ حسین ہے
شب کی تنہائی میں سنو اکثر
اک بی بی یہاں ہے نوحہ گر
اپنے بیٹے کا پرسہ لینے کو
قد بقیہ سے آی ہے مادر
رونے والوں سے روکے کہتی ہے
اس کو آباد ہی صدا رکھنا
یہ عزا خانہ حسین ہے
قید خانے میں پہلی مجلس کا
آؤ احوال سن لو أہل عزا
مرثیہ خوان بی بیاں ساری
ذاکرہ ان میں ثانیء زہرا
ماتمی قیدیوں کے حلقے میں
نوحہ پڑھتے تھے روکے زین العبا
یہ عزا خانہ حسین ہے
ہے غم کربلا میرے دل میں
ہے غم بے ردا میرے دل میں
زخم زین العبا میرے دل میں
درد مشکل کشا میرے دل میں
قبر شاہ ہدا میرے دل میں
اب میرے دل کو بھی کہے دنیا
یہ عزا خانہ حسین ہے
بات مشکل ہے یہ خدا کی قسم
کیا لکھے مظہر عابدی کا قلم
ماں کی آغوش میں سنا نوحہ
ماں کی آغوش میں کیا ماتم
اور عرفان جب الم دیکھے
میں نے روتے ہوئے پڑھا نوحہ
یہ عزا خانہ حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.