Jaan O Dil Tum Pe Fida Ya Ali Musa Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Muhammad Raza Mangla
یا علی موسی رضا
جان و دل تم پہ فدا یاعلی موسی رضا
اے شہنشاہ عجم تیری عظمت کی قسم
تو ہے ارباب میرا مولا رضا مولا رضا
شہر مشہد بھی ہمیں کرب و بلا لگتا ہے
تیرا روضہ ہی ہمیں عرش علا لگتا ہے
دیکھا جو تیرا نگر انبیا آئے نظر
تیرا در باب خدا مولا رضا، مولا رضا
تیری شاہی کا ہے اعلان یہ نوبت کی صدا
تیرے دربار سے جاری ہے سدا فضل خدا
اے خراساں کے علی اے ولی ابن ولی
فیض جاری ہے تیرا مولا رضا، مولا رضا
مشکلوں میں تجھے آواز جو دیتا ہے یہ دل
ایک پل میں تو مٹا دیتا ہے ساری مشکل
اے کریم ابن کریم اے رحیم ابن رحیم
سب کا تو عقدہ کشا مولا رضا، مولا رضا
ذکر جنت کا جو اللہ کے قرآن میں ہے
ایسا لگتا ہے کہ تفسیر خراسان میں ہے
ہر طرف نور ہی نور جیسے تھا جلوہ طور
ایسا روضہ ہے تیرا مولا رضا، مولا رضا
تیرے روضے پہ فقط ہم ہی نہیں جاتے ہیں
آسماں اور زمینوں سے مریض آتے ہیں
جگ پہ کرتا ہے یہ راج کرتا ہے سب کا علاج
یہ شفا خانہ ترا مولا رضا، مولا رضا
ابن شبیر ہو تم نور پیمبر مولا
تم ہو معصومہ قم کے لیے اکبر مولا
ہو تم اولاد علی ہو تمہی آل نبی
تم ہو خالق کی رضا مولا رضا، مولا رضا
اے عماد آئیں گے جس وقت امام مہدی
دل یہ کہتا ہے عزاداروں کی خواہش ہوگی
ساتھ مولا کے سبھی ورد دہرائیں یہی
مرحبا صل علی مولا رضا، مولا رضا
ایک شبر کا ہے اور ایک ترا دستر خواں
پلتے ہیں جس کے طفیل آج بھی یہ دونوں جہاں
مائدہ کی ہے صدا خلد جیسا ہے مزہ
تیرے روضے کی غذا مولا رضا، مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.