Sajday mein namazi ki jabeen surkh hui hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Ali Ghazi Zaidi
سجدے میں نمازی کی جبیں سرخ ہوئی ہے
یہ تیغ علی پر نہیں احمد پہ چلی ہے
کوفہ کے یتیموں نے کیے بین یہ رو کر
اب کس سے کہیں جا کے ہمیں بھوک لگی ہے
اے مومنو مارا گیا سردار تمہارا
جبریل کی جانب سے منادی یہ ہوئی ہے
سر بابا کا دیکھا تو حسن رو کے پکارے
کوفے میں بھی تحریر نبی چاک ہوئی ہے
غلطاں ہے لہو میں ابوطالب کا دلارا
حیرت سے کھڑی خلق خدا دیکھ رہی ہے
میں کیسے بھلاؤں مرے مولا شب ضربت
غازی سے یہی تیغ علی پوچھ رہی ہے
اک صف ہے ملائک کی حسین آپ کے ہمراہ
ہاتھوں سے سر و سینہ کھڑی پیٹ رہی ہے
تابوت علی پر یہ علینا کی دعا ہے
سکھ پائے وہ مولا جو تیرے غم میں دکھی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.