Chashm e aza shuar nahi lag rahay thay wo/hum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari
چشم عزا شعار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
غم یہ ہے غمگسار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
کل رات رونے والوں کی اک بھیڑ تھی مگر
گریے کے پاسدار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
آئے ہوئے تھے سوگ منانے کچھ اس طرح
حلیے سے سوگوار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
سب کے سروں میں خاک چمکتی تھی رات دن
اس پر بھی خاکسار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
ہونٹوں پہ ہائے ہائے کا تھا شور مطمئن
سو نفس بے قرار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
دل میں کسی کی قبر بسانے کے دعویدار
اجڑا ہوا مزار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
اکبر کہاں سے بڑھتا بھلا العجل کا نور
جب شمع انتظار نہیں لگ رہے تھے وہ/ہم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.