Mudda dil mein ho karte hain ata Maula Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
مدعا دل میں ہو کرتے ہیں عطا مولا رضا
لب پہ آنے ہی نہیں دیتے صدا مولا رضا
آرزو تھی زندگی میں دیکھ لوں جنت کو میں
گھر سے نکلا اور مشہد آگیا مولا رضا
ہو رہی ہیں دور جسم و روح سے بیماریاں
سامنے نظروں کے ہے صحن شفا مولا رضا
جانب مشہد چلا ہوں اس یقیں کے ساتھ میں
ساتھ ہے معصومہ قم کی دعا مولا رضا
دیکھ کر حیراں ہیں جو نقش قدم کے معجزے
کیسے سمجھیں گے تمہاری انتہا مولا رضا
جا کے دیکھا ہی نہیں اس نے حرم میں آپ کے
جو یہ کہتا ہے نہیں ملتا خدا مولا رضا
ایک بس قرآن کر سکتا ہے مدحت آپ کی
یاں جسے خود آپ کرتے ہیں عطا مولا رضا
ہم اندھیروں سے نکل آئے تو کیا خود آفتاب
آپ کے روضے سے لیتا ہے ضیا مولا رضا
اب زمانے کی ہواؤں سے نہیں ڈرتا سراج
مل گیا ہے جب سے اس کو در ترا مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.