Qalam Uthaya Hai Main Ne Sana Ke Saye Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
قلم اٹھایا ہے میں نے ثنا کے سائے میں
ملیں گے لفظ بھی مجھ کو عطا کے سائے میں
قلم پہ آیۂ تطہیر کر کے دم میں نے
لکھی رضا کی ثنا انما کے سائے میں
جو چاہتے ہو کہ مشکل نہ راہ میں آئے
سفر کیا کرو مولا رضا کے سائے میں
مریض پائے گا فورا شفا یقین کرو
جو آ کے بیٹھے گا صحن شفا کے سائے میں
وہ کیسے سمجھے گا مولا رضا کے رتبے کو
گزاری عمر ہو جس نے خطا کے سائے میں
در رضا کا ہوں منگتا نہیں ہے فکر مجھے
ہے ملتا رزق بھی باب سخا کے سائے میں
پلی حسین کے سائے میں جس طرح زینب
پلی ہے معصومہ ویسے رضا کے سائے میں
محمد و علی و فاطمہ حسین و حسن
ہیں ان کے ساتھ رضا بھی کسا کے سائے میں
جناب غازی کے پرچم کو چوم کر میں نے
لکھا رضا کا قصیدہ وفا کے سائے میں
بلائیں گے مجھے دعبل کی طرح اب مولا
ثنا کروں گا میں جا کر رضا کے سائے میں
بلا لو سندھ سے اب محتشم کو مشہد میں
رہے وہ آپ کے لطف و عطا کے سائے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.