Goonji Sadaye Matam Masjid Mein Mujtaba Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nazim Party
گونجی صدائے ماتم مسجد میں مجتبی کی
دستار خوں میں تر ہے ہارون مصطفی کی
ضربت دکھا رہی ہے منظر عجب علی کو
منظر میں دیکھتے ہیں کوفے کی ہر گلی کو
اور فکر کھا رہی ہے زینب تیری ردا کی
جبریل کا ہے نوحہ کیا ظلم ڈھا دیا ہے
کوفے میں دین حق کا کعبہ گرا دیا ہے
قتل علی سے ہائے امت نے نہ حیا کی
سینے لگا کے مولا زینب کو رو پڑے تھے
رو رو کے پھر علی نے بیٹی کے ہاتھ چومے
بولے کٹھن ہے منزل اب بیٹی کربلا کی
زہرا کا گھر اجڑنے کے آ گئے زمانے
جیسے طمانچہ کھایا کل ہائے فاطمہ نے
کھائے گی اب طمانچے اولاد فاطمہ کی
کرنے کو ہائے ماتم اللہ کے ولی کا
پرسہ خدا کو دینے مظلومی علی کا
آتی ہے ماتمی صف مسجد میں انبیا کی
بدلہ اسد اب اس کا مہدی ہی لیں گے آ کر
مسجد میں جو خدا کا چہرہ تھا خون میں تر
توہین کی گئی تھی مسجد میں یہ خدا کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.