Choom Kar Zainab Ki Chadar Murtaza Rotay Rahay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Pervaiz Asghar Group Sialkot
چوم کر زینب کی چادر مرتضی روتے رہے
شام کی قیدن کو کہہ کے الوداع روتے رہے
فاطمہ کے بعد میں نے ناز سے پالا تجھے
کہہ کے ہائے شام ہائے کربلا روتے رہے
آج کیوں آیا نہیں ہے رزق ہم کو بانٹنے
کوفے کی گلیوں میں سب بے آسرا روتے رہے
آپ کے نائب کو مارا سجدے میں اے یا نبی
آ کے میت پر علی کی انبیاء روتے رہے
چوما ہے شبر کا سینہ اور گلا شبیر کا
زہر اور خنجر کا کر کے تذکرہ روتے رہے
کیسے دیکھوں رو رہی ہیں بابا زہرا زادیاں
دیں اذن تلوار تھامے باوفا روتے رہے
ہوگیا کوفے میں تیرا گھر ویراں بابا کی جاں
دے زہرا کو تسلیاں مصطفی روتے رہے
مشکلیں ہوں گی بڑی بازار اور دربار میں
دے کے فضہ کو علی یہ حوصلہ روتے رہے
تم ہو فاتح کربل کے اور زینب شام کی
کہہ کے یہ شبیر سے ہائے لافتی روتے رہے
کیا کریں سجاد و اصغر وہ بھلا منظر بیاں
کہہ کے مولا بیٹیوں کو الوداع روتے رہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.