Koi mitaye ga kyu kar Hussain likha hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
کوئی مٹائے گا کیوں کر حسین لکھا ہے
خدا نے خود میرے دل پر حسین لکھا ہے
یہ مصطفی شب معراج بولے اے جبریل
وہ دیکھو عرش بریں پر حسین لکھا ہے
خدا نے پوچھا کہاں پر اتاروں میں قرآں
نبی یہ بولے جہاں پر حسین لکھا ہے
ملک نے پوچھا اے فطرس یہ نور کیسا ہے
وہ بولا برسر شہپر حسین لکھا ہے
لحد میں بولے فرشتے کہاں عذاب کریں
کہ اس کے جسم کے اوپر حسین لکھا ہے
وہ بی بی اس لیئے رومال لے کے آتی ہیں
ہمارے اشکوں کے اندر حسین لکھا ہے
فرات بھی تو اے ماجد ہے طالب کوثر
بروئے چشمہ کوثر حسین لکھا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.