Kafan Ab Chhor Do Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Joan Rizvi
زہرا کے گھر میں ہائے قیامت کا وہ سماں
زینب کفن کو تھام کے لیتی تھیں ہچکیاں
میت علی کی رکھی تھی لپٹی تھیں بیٹیاں
زینب کے پاس آ کے حسن نے یہ کی فغاں
جنازے کو اٹھانا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
اٹھو زینب کرو ہمت کرو بابا کو اب رخصت
جنازہ لے کے بابا کا ہمیں جانے دو اب گھر سے
کہیں رو رو کے اس غم میں ردا گر جائے نہ سر سے
سنبھالو اے بہن خود کو تمہارے حال پر دیکھو
میرا عباس روتا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
قیامت کا یہ صدمہ ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
ہمیں اب زندگی بھر اس یتیمی کا ہے غم سہنا
بہت مشکل سے بابا کا رکا ہے خون اے بہنا
عجب عالم ہے غربت کا بن ملجم کی ضربت کا
ابھی تک زخم تازہ ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
یہ پھر شبیر سے شبر نے رو رو کر کہا بھائی
تمہی زینب کو دو اپنے کفن کا واسطہ بھائی
دکھا کر ماں کا وہ کرتا بتا دو روز عاشورہ
کفن مجھ کو پہنانا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
وہ دیکھو در پہ جو بیٹھے ہیں ان کو کون پالے گا
بتاؤ کون کوفے کے یتیموں کو سنبھالے گا
یہ بابا کی وصیت تھی خبر لینا یتیموں کی
انہیں بھی چپ کرانا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
عجب کہرام تھا گھر میں یہ جب بولا ہے زینب نے
ابھی بابا کو جی بھر کے کہاں دیکھا ہے زینب نے
حسن کہنے لگے رو کے کہا جتنی دفعہ تم نے
کفن میں نے ہٹایا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
جنازے کے برابر میں کھڑی ہیں فاطمہ زہرا
کفن ہٹ جائے نہ سر سے دکھے نہ زخم ضربت کا
مدینے میں سہا جو جو ابھی بھولی کہاں ہیں وہ
وہی پہلو شکستہ ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
خدیجہ اور رقیہ، فاطمہ، کلثوم کو دیکھو
بڑی ہو تم کرو ہمت سنبھالو چھوٹی بہنوں کو
عمامے سے کوئی لپٹے کوئی لپٹے مصلے سے
ہمارا ساتھ دینا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
پدر کی جان میں ہی بیٹیوں کی جان ہوتی ہے
جدائی باپ کی سہنا کہاں آسان ہوتی ہے
اے میری غمزده خواہر مجھے معلوم ہے تم پر
بہت مشکل یہ لمحہ ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
اٹھائی جس گھڑی میت جواں بیٹوں نے کاندھوں پر
یہ دل غم سے نہ پھٹ جائے یہی کہتے ہوئے ہائے
بیاں ہو جون اور ذیشان کیسے غم کا وہ منظر
جنازہ گھر سے نکلا ہے کفن اب چھوڑ دو زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.