Masjid e Kufa Se Le Kar Taba Khaak e Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
مسجد کوفہ سے لے کر تابہ خاک کربلا
قتل سجدوں میں ہوا ہے مصطفی کی آل کا
عباس کے بابا کی جبیں خون سے تر ہے
ڈوبا ہوا غم میں بنی ہاشم کا قمر ہے
عباس کے چہرے پہ ہیں زینب کی نگاہیں
یہ پوچھتی ہو جیسے مرا بابا کدھر ہے
آ پہنچی ہے زہرا کی شہادت بھی علی تک
کوفے پہ بھی لگتا ہے مدینے کا اثر ہے
کل بیٹی پہ برسیں گے انہی گلیوں میں پتھر
جن گلیوں سے بابا کے جنازے کا گزر ہے
کس طرح سے اب جینا ہے یہ پوچھ لو زینب
کوفے کے یتیموں کو یتیمی کی خبر ہے
ناقہ پے لیے جاتے ہیں تابوت علی کا
ہمراہ پدر آخری بیٹوں کا سفر ہے
پھیلا ہوا معبود ہی کا خون ہے اکبر
جس خون سے رنگیں ہوا معبود کا گھر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.