Yani abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
دربار حسینی علی کے لال کا در ہے
یہاں جو مانگو وہ مل جاتا ہے
اک نام ہے جو کام آتا ہے
زہرا کی دعا کہلاتا ہے
چودہ صدیوں سے دنیا پہ
جس کا پرچم لہراتا ہے
اے ماتم داروں میرے ساتھ پکارو
تو ہی راستہ ہے یا حسین
باب کرم سقاے حرم
ہر ٹوٹے دل کی آس کا یعنی عباس کا
مولا یہ جلوس عاشورہ یہ مجلس اور یہ ماتم
یہ عشق دلوں سے نہ ہو کم سر ان کا رہے اونچا ہر دم
جو لوگ اٹھاتے ہیں پرچم
جب آیا محرم ہر آنکھ رہے نم ہوتا رہے ماتم
تو ہی راستہ ہے یا حسین
مشک علم تابوت سبیل اور پانی دریا پیاس کا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
ہر آٹھ محرم جو شہزادے کرتے ہیں سقای
تیرے غازی کے ہیں شیدای اے ثانیء زہرا کے بھائی
آباد رہے وہ مولای
جو مشک اٹھا کر کہتے ہیں یہ رو کر حاضر ہے یہ نوکر
تو ہی راستہ ہے یا حسین
کربوبلا میں پیاسے بچوں کے جینے کی آس کا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
دنیا کی بری نظروں سے بچاے رکھنا ابنِ حیدر
ہم فرش عزا کے ہیں نوکر وہ نوحہ خواں ہو یا شاعر
تیرا خاص گرم ہے ان سب پر
یہ گریہ و زاری رہے جاری و ساری نسلوں میں ہماری
تو ہی راستہ ہے یا حسین
اپنے ہر ذاکر پہ رکھنا تم سایہ والناس کا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
مولا ہو سلام ان بہنوں پر جو خالی جھولیاں لے کر
آتی ہیں تمہاری چوکھٹ پر فریاد وہ کرتی ہے رو کر
مولا ہو عطا اک ایسا پسر
روز عاشورا کرے خون کا پرسہ ارمان ہے میرا
تو ہی راستہ ہے یا حسین
محسن بن کے زہرا کے گھر جو آیا اس خاص کا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
جب بھی یہ دعا کرتا ہوں بہنوں کے سر پر رہے چادر
یاد آتا ہے زینب کا سر بازار میں جب وہ بے چادر
کہتی تھی دیکھ کے آپ کا سر
قرآن سناؤ زرا دھیان ہٹاؤ میرا ساتھ نبھاؤ
تو ہی راستہ ہے یا حسین
نیزے سے جو خاک پہ گرتا رہتا ہے اس راس گا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
بیٹی کو ملا اک دن زندان شام میں بابا کا سر
کیسا تھا قیامت کا منظر سر سامنے بابا کا رکھ کر
بولی یہ سکینہ رو رو کر
میری جانب دیکھو زرا آنکھیں کھولو بابا کچھ بولو
تو ہی راستہ ہے یا حسین
نیلے رخسار کا گوہر چھننے کے احساس کا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
اپنے زواروں کی فہرست میں لکھ دو نام ہمارا
اے بالی سکینہ کے بابا زیشان ہو یا عرفانِ عزا
کرتے ہیں یہی رو رو کے دعا
زوار بنا دو اب جلد صدا دو دربار دکھا دو
تو ہی راستہ ہے یا حسین
کربوبلا تحریر ہے جس پہ مولا اس قرطاس کا
یانی عباس کا یانی عباس کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.