Mil jaye bas Raza ki raza aur kuch nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Khurram Murtaza
مل جائے بس رضا کی رضا اور کچھ نہیں
اور قم کی مالکہ کی دعا اور کچھ نہیں
کعبہ مری جبین سے لپٹا تھا میں نے بس
در پر رضا کے سجدہ کیا اور کچھ نہیں
تصویر سے نکل کے گرے شیر قدموں میں
مولا نے بس اشارہ کیا اور کچھ نہیں
بہلول کی طرح سے مجھے بھی ہے یہ جنون
راضی رہے امام مرا اور کچھ نہیں
مشہد میں مر گیا تھا جو اٹھ بیٹھا پھر سے وہ
مولا نے قم با اذنی کہا اور کچھ نہیں
دنیا میں میں نے چکھنا ہے جنت کا ذائقہ
لاؤ در رضا سے غذا اور کچھ نہیں
در پر رضا کے رند نجف ہے اے جبرئیل
اس کو مئے غدیر پلا اور کچھ نہیں
تم سے کریں سوال فرشتے لحد میں تو
کہنا منم غلام رضا اور کچھ نہیں
نبیوں کے معجزات ہے گر دیکھنے کا شوق
دیکھو رضا کا صحن شفا اور کچھ نہیں
دیں گے صلہ وہ اور، یہ جنت ہے کیا اسد
یہ ایک شعر کی ہے جزا اور کچھ نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.