Chhor Ke Rota Yun Zainab Ko Na Jana Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Abbas Khaku
چھوڑ کے روتا یوں زینب کو نہ جانا بابا
غم سے پھٹ جائے گا زینب کا کلیجہ بابا
اٹھ کے اک بار لو کوفے کے یتیموں کی خبر
کوزے ہاتھوں میں لیے کہتے ہیں یہ رو رو کر
کون کوفے میں ہے اب ان کا سہارا بابا
آپ کی جان میں ہی جان تھی اس بیٹی کی
آپ کے بعد بھلا چین سے کیا جی لوں گی
اب مصائب میں مرا گزرے گا جینا بابا
دیکھ کر دل انہیں بہنوں کا تڑپ جاتا ہے
رونا یوں بھائیوں کا بہنوں کو بتلاتا ہے
اب رلائے گا ہمیں سارا زمانہ بابا
روتی بہنوں کو جنازے سے ہٹاتے ہیں حسن
اور جب ڈالتے ہیں بابا کے چہرے پہ کفن
بہنیں غش کھا کے یہ کہتی ہیں نہ جانا بابا
آپ کے سر کی طرح زخمی مرا سر ہو گا
میرا چہرہ بھی اسی کوفے میں یوں تر ہو گا
خون سے جیسے ہے تر آپ کا چہرہ بابا
آپ کا قتل تو اس دن وہیں پر ہو گیا تھا
میری ماں زہرا کا جس دن ہوا زخمی چہرہ
کھا گیا آپ کو ہائے وہ طمانچہ بابا
اک قیامت وہ اسد اجڑے ہوئے گھر میں تھی
خاک اس گھر کی تھی جو بیٹیوں کے سر میں تھی
نوحہ تھا زینب و کلثوم کا بابا بابا
اب علی ولی اللہ کی خاطر میں بھی
ہر ستم فاطمہ زہرا کی طرح سہہ لوں گی
چاہے دربار پڑے مجھ کو بھی جانا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.