Haider ne apne khoon mein jab dekha tar musalla yaad aayi Fatima ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Khurram Murtaza
حیدر نے اپنے خوں میں جب دیکھا تر مصلی یاد آئی فاطمہ کی
مشکل ہوا جو کرنا مشکل کشا سے سجدہ یاد آئی فاطمہ کی
قاتل نے زہر ایسا تھا تیغ کو پلایا
ایسی تھی ضرب اس کی کہ زخم بھر نہ پایا
اس زہر کے اثر سے چہرہ ہوا جو نیلا یاد آئی فاطمہ کی
زخمی علی کو بیٹے مسجد سے گھر جو لائے
روتی تھیں بیٹیاں سب چادر میں منہ چھپائے
بچوں کو جب علی نے رو کر گلے لگایا یاد آئی فاطمہ کی
نازوں سے فاطمہ نے بچے ہیں میرے پالے
میں جا رہا ہوں سب کو کر کے تیرے حوالے
بولے علی جو فضہ ان کا خیال رکھنا یاد آئی فاطمہ کی
لائیں گے میری طرح قیدی تجھے بنا کر
سارے علی کے دشمن ماریں گے تجھ کو پتھر
زینب کو جب علی نے رو رو کے یہ بتایا یاد آئی فاطمہ کی
دیکھا حسین کو تو بولے گلے لگا کے
کھائے گی بعد زہرا بیٹی تیری طمانچے
روئے جو کہہ کے حیدر ہائے میری سکینہ یاد آئی فاطمہ کی
کیسی یہ تیغ علی پر قاتل نے ہے چلائی
لاش حسین و مسلم جس نے انہیں دکھائی
کوفے میں کربلا کا منظر نظر جو آیا یاد آئی فاطمہ کی
جن لوگوں نے کیا ہے آل نبی پہ حملہ
مہدی ہمارا آ کر ان سب سے لے گا بدلہ
مظلومیت پہ اپنی روئے اسد جو مولا یاد آئی فاطمہ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.