Ghazab Hai Rukh E Murtaza Khoon Mein Tar Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
غضب ہے رخ مرتضی خوں میں تر ہے
نمازی، مصلی، عبا خوں میں تر ہے
لو اٹھتا ہے حسنین کے سر سے سایہ
تہ تیغ شیر خدا خوں میں تر ہے
نہ جانے لہو کیسے بابا کا دیکھا
تھی سر پر مگر وہ ردا خوں میں تر ہے
ہوئی پھر شہادت گل پنجتن کی
ہوئی پھر حدیث کسا خوں میں تر ہے
ہیں بازو مگر اذن مولا نہیں ہے
مسلسل کسی کی وفا خوں میں تر ہے
بہا اس قدر خون آل نبی کا
عرب کا ہر اک راستہ خوں میں تر ہے
کوئی پردہ غیب میں رو رہا ہے
کہیں حجت کبریا خوں میں تر ہے
طمانچے لہو بالیاں اور سکینہ
تھی شبیر کی جو دعا خوں میں تر ہے
علی نے یہ شام غریباں میں دیکھا
ہے پہرے پہ اک صابرہ خوں میں تر ہے
مدثر کروں کیوں نہ ماتم علی کا
میرا مولا مشکل کشا خوں میں تر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.