Kiya yeh Zainab ne ro ke noha yateem kehte hain log hum ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Raza Karbalai
کیا یہ زینب نے رو کے نوحہ یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
کہاں سدھارے ہو آؤ بابا یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
نکل کے تربت سے آؤ اماں ہمیں گلے سے لگاؤ اماں
اٹھا ہے سر سے پدر کا سایہ یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
علی کو زہرا کے بعد مارا علی کے بچے ہیں بے سہارا
گھر ایسا اجڑا ہے مصطفی کا یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
گلے سے اک دوسرے کے لگ کر علی و زہرا کو روئیں دونوں
کہا جو زینب نے اماں فضہ یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
جنازہ مولا کا اٹھا جس دم کیا یہ زینب نے رو کے ماتم
کفن میں بابا ہے تیرا چہرہ یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
کچھ اپنے بچوں سے بولو بابا کفن سے بانہیں تو کھولو بابا
گلے سے ہم کو لگا لو بابا یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
جنازہ جب بابا کا اٹھا تھا وہ وقت زینب کو یاد آیا
یہ بولی کوفے میں جب سکینہ یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
علی کی میت پہ رو کے بولی اسد یہ اولاد فاطمہ کی
کہ چھین سب لوٹ کر ہمارا یتیم کہتے ہیں لوگ ہم کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.