Kehte thay ro kar Ali khoon sar se behta dekh kar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Fatima Ladak
کہتے تھے رو کر علی خوں سر سے بہتا دیکھ کر
میری زینب مر نہ جائے حال میرا دیکھ کر
خوں کی سرخی موت بن کر یوں علی پر چھا گئی
زینب و کلثوم کو ماں فاطمہ یاد آ گئی
زخم زہرا سا علی کا زخم گہرا دیکھ کر
زخم بابا کا سہیں گی کس طرح اب بیٹیاں
چیر ڈالیں گی جگر حیدر کا ان کی سسکیاں
سہہ نہ پائیں ماں کو جو کھاتے طمانچہ دیکھ کر
جب علی کوفے کے بازاروں میں چلتے تھے کبھی
آنکھوں میں پھرتے تھے آنے والے کل منظر سبھی
ہائے زینب کہتے تھے ہر ایک رستہ دیکھ کر
ہوگا کیا کل کو وہ سب دکھلا دیا اک ضرب نے
مارنا ہے بیٹیوں کو کیسے کیسے کرب نے
بیٹیوں کو رو پڑے حسرت سے مولا دیکھ کر
رو رہی ہو تم ابھی تو دیکھ کر زینب مجھے
بعد علی کے اور بھی آنسو بہانے ہیں تجھے
رونا ہے ٹکڑے حسن کا بھی کلیجہ دیکھ کر
ہوگی کل میری ولایت کے لیے زینب اسیر
حرملہ بن کر یہ کوفی ماریں گے طعنوں کے تیر
مارے گا پتھر میری بیٹی کو کوفہ دیکھ کر
جب اسد و فاطمہ تابوت حیدر کا اٹھا
رو رو کے فضہ صدا دیتی تھی ہائے فاطمہ
باپ کا بچوں کے سر سے سایہ اٹھتا دیکھ کر
پنجتن کے غم میں میری بیٹیوں نے جینا ہے
تازیانے ظالموں سے کھا کے آنسو پینا ہے
دشت میں شبیر کا ٹکڑوں میں لاشہ دیکھ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.