Lasha e Akbar Pe Shah Karte Thay Yeh Aah O Buka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Jon Rizvi & Mudassir Rizvi
لاشہ اکبر پہ شہ کرتے تھے یہ آہ و بکا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
ارمان تھا کہ دشت میں شادی رچائیں گے تیری
لائیں گے دلہن بیاہ کے چاند سی بیٹا تیری
خیمے میں اب لاش کو روتی ہے بیٹا مامتا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
زینب دلگیر کی گودی کا پالا تھا یہی
اور اپنی ماں کی آنکھوں کا اجالا تھا یہی
ہو گیا ہے آج ہم سے کربلا میں یہ جدا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
ہاں اجالا تھا شہ ذیشان کی آنکھوں کا تو
ہاں شبیہ مصطفی اے لعل کے لگتا تھا تو
ہاں مٹا دی دشت میں تصویر محبوب خدا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
پوشاک تیری شادی کی سہرا علی اکبر تیرا
ہاں سجاتے دشت میں خیمہ سبھی اکبر تیرا
ہو گیا ہے دشت میں سپنا سبھی ریزہ میرا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
کر رہی ہے یاد تجھ کو اک بہن صغری وہاں
سو گیا بھائی بلا کے دشت میں اس کا یہاں
تک رہی ہے راہ جو اس کو کہوں کیا یہ بتا؟
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
لٹ گئی ہے دشت میں بیٹا تیری ماں کی ردا
چل دیئے ہم شام کو اب چھوڑ کر یہ قتل گاہ
ہاں کہو اٹھ کر یہ ماں کو ماں خدا حافظ تیرا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
انجمن عباسیہ کے لب پہ ہے پرسہ تیرا
رو رہا ہے لکھتے لکھتے سندھ میں زیدی تیرا
ماتمی کے دل کی سن اور پوری کر ان کی دعا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
دکھ نہیں کہ لٹ گئی چادر میری اے لعل سن
دکھ جو ہے سب سے بڑا دل کو میرے اے لعل سن
نیزے پہ دیکھے گی کیسے سر تیرا یہ مامتا
تین دن کا بھوکا پیاسا نوجواں مارا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.