Madar Bohat Yaad Aaein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sarwar Raza Karbalai
زینب کو بابا کے غم میں
مادر بہت یاد آئیں
اٹھنے لگا جب جنازہ تبھی
زینب پکاری اے بابا علی
پھوٹا ہمارا مقدر
کہتی ہے زینب یہ حسنین سے
مشکل ہے اب ہم رہیں چین سے
سارا جہاں ہے ستمگر
بابا کے زخموں کو دیکھا تبھی
کلثوم بولی میں واری گئی
کس نے چلایا ہے خنجر
مقداد و میثم یا جن و بشر
جبریل روتے ہیں سر پیٹ کر
غازی سا روئے دلاور
کوفے کے بچوں نے دی یہ صدا
کوئی یتیموں کا اب نہ رہا
اپنا سہارا تھا حیدر
رونے کے دن ہیں اے اہل عزا
مولا پہ ظالم کا خنجر چلا
بپا ہے ہر سو ہی محشر
آصف کا کہنا ہے سن لو ذرا
آتی ہے اہل عزا کی صدا
بابا کے غم میں یوں سرور
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.