Kya waqt museebat ka hai yeh sher e khuda par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
کیا وقت مصیبت کا ہے یہ شیر خدا پر
خوں دیکھتے ہیں اپنا وہ زینب کی ردا پر
کیسے کہیں عباس کہ زخمی ہوئے بابا
بہنوں کو بہت ناز ہے اماں کی دعا پر
بہنوں کو مدینے لیے جاتے ہیں برادر
اب ان کو بھروسہ نہیں کوفے کی ہوا پر
عاشور کو بھی آج ہی رو لو مری بی بی
پابندی نہیں آج تری آہ و بکا پر
جاتے ہوئے کر لیجیے بیٹی کی زیارت
آنکھیں تو علی کھولیے زینب کی صدا پر
اس طرح بہایا گیا خون ابوطالب
دریا میں بہایا تو اڑایا ہے ہوا پر
پڑھنے نہیں آئے جو محمد کا جنازہ
خوشیاں وہ مناتے رہے حیدر کی قضا پر
انیسویں رمضان کی ہوتی ہیں اذانیں
آ جاؤ مسلمانو سبھی فرش عزا پر
اکبر کہیں شوہر کہیں بیٹوں کا لہو ہے
اتری تھیں کبھی آیتیں زہرا کی کسا پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.