Ya sayyedi ya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Safdar Abbas
یبن الزہراء و علی جان نبی
حسین حسین حسین
یہ قبیلہ ہے حسین و حسنی
ہے عزادار مقدر کے دھنی
کربلائی نجفی و مدنی
ہر عزادار فدا تم پہ حسین
میرا گھر بار فدا تم پہ حسین
سارا سنسار فدا تم پہ حسین
یا سیدی یا مرشدی یا حسین
مولا یہ تابوت و علم جھولا عماری
سینہ زنی اشک عزا گریہ و زاری
تیری بدولت ہے یہ میراث ہماری
ہے تیری میراث ہمیں جان سے پیاری
چودہ صدیوں سے تیری یاد میں ہم
گھر میں ہر سال سجاتے ہیں علم
سلسلہ جاری ہے یہ تیری قسم
یا سیدی یا مرشدی۔۔۔
دیتے ہیں اولاد کو تعلیم یہی ہم
کرتے رہو شام و سحر مجلس و ماتم
دل سے مٹا دو یہ زمانے کے سبھی غم
نوحہ رہے لب پہ صدا آنکھ رہے نم
نسل در نسل چلے گی یہ عزا
کیوں کہ ہے فاطمہ زہرا کی دعا
کیسے رک جائے یہ ماتم کی صدا
یا سیدی یا مرشدی۔۔۔
خون کا رشتہ ہے تیرے غم سے ہمارا
کیوں نہ کرے پیش تجھے خون کا پرسہ
تیری عزا سے ہی ملا ہے یہ عقیدہ
فرش عزا کو بھی سمجھتے ہے مصلہ
نوحہ خوانی ہے عقیدت کی اذاں
ہم نہیں بھولے تیرا کوئی بیاں
جو دیےء تو نے سر نوکِ سناں
یا سیدی یا مرشدی۔۔۔
سب تیرے نوکر ہے عزادار حسین
بس تیرے ماتم کے طلبگار حسین
تیرے گھرانے کے وفادار حسین
حسین حسین حسین حسین
اے کریم کربلا اے بادشاہ دو جہاں
تیرے ماتم کی صدا جائے زمین تا آسماں
ہے جہاں فرش عزا تیرے عزادار وہاں
تیرے ھل من کی صدا سن کے کہا ہم نے یہاں
ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا
حسین حسین حسین حسین
ہم نہ بھولیں گے تیرے غم کو شاہ کربوبلا
ہم اٹھاییں گے علم لاکھ مخالف ہو ہوا
خشک ہونگے نہ کبھی آنکھ سے یہ اشک عزا
فرش مجلس پہ زہرا سے کہیں گے با خدا
ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا
حسین حسین حسین حسین
بیکسی و یاس پہ رویینگے عزادار
درد کے احساس پہ رویینگے عزادار
مولا تیری پیاس پہ رویینگے عزادار
اکبر و عباس پہ رویینگے عزادار
بھول سکتے نہیں عاشور کا غم
بے کفن لاش سر دشت ستم
جلتے خیموں کا دھواں اور حرم
یا سیدی یا مرشدی۔۔۔
سید سجاد کا زینب کا جگر تھا
بعد تیرے شام کی جانب جو سفر تھا
چاروں طرف مجمعہء اغیار ادھار تھا
ممبر نیزہ پہ ادھر بھای کا سر
بیڑیاں پہنے ہوئے کوئی چلا
کسی معصوم کا رسی میں گلا
تھی اسیروں کی بکا واویلا
یا سیدی یا مرشدی۔۔۔
کرتے ہیں تجدید وفا صفدر و مظہر
روز نیا نوحہ تیرے غم میں بنا کر
صدقے سکینہ کے ہمیں مولا عطا کر
عرض یہ افکار ہے قرطاس و قلم پر
جب تلک سانس کرے ہم سے وفا
ہم کرے مولا تیرے غم سے وفا
تیرے ماتم تیرے پرچم سے وفا
یا سیدی یا مرشدی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.