Kufay Mein Karbala Ke Hain Aasaar Ya Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کوفے میں کربلا کے ہیں آثار یاحسین
شیر خدا پہ چل گئی تلوار یاحسین
خاک اڑ رہی ہے مسجد کوفہ میں ہر طرف
پھر لٹ گئی رسول کی سرکار یاحسین
زینب کو دیکھ دیکھ کے روتے ہیں مرتضی
یاد آ رہا ہے شام کا بازار یاحسین
بہنوں کے اشک پونچھنے والے تو آپ ہیں
ہائے مگر سکینہ کے رخسار یاحسین
ٹھہرے گا تیرہ ضربوں پہ جا کر یہ سلسلہ
سجدے میں آج پہلا ہوا وار یاحسین
کوزوں میں شیر آیا تو تکتے تھے بار بار
تیرے لبوں کو حیدر کرار یاحسین
یاد آ رہا ہے نزع میں مولا کو وہ سما
ہائے زینب ہے اور کوچہ و بازار یاحسین
اب ماں کے ساتھ باپ کو روئیں گی بیٹیاں
غم اور دے گا عید کا تہوار یاحسین
اکبر کیا علی نے شہادت سے اہتمام
کوفے سے چن کے اپنے وفادار یاحسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.