Maidan e Qirtas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
قلم جو لشکر قرطاس کا سالار بنا
حسن کے ہاتھ کا ہر لفظ ہی تلوار بنا
حسن کے سامنے اک جنگ کا میدان بنا
ہر ایک لفظ وہاں آہنی کردار بنا
بنائے زیر و زبر، تیر و سناں مولا نے
حسن کا دست الہی وہاں سردار بنا
حسن نے ہاتھ سے تخلیق کیا ہے جن کو
ہر اک ورق پہ سپاہی وہ ذوالفقار بنا
حدیبیہ کی طرح پھر سے یہ میدان سجا
یہاں وجود حسن احمد مختار بنا
قلم سے ناطق قرآن نے آیات لکھیں
برائے امن یداللہ سے شاہکار بنا
چلا یہ لشکر الفاظ جو دشمن کی طرف
تو اس کا صفحہ قرطاس ہی رہوار بنا
علی کے لال نے اعجاز دکھایا ایسا
حسن کا لکھا ہی میدان میں للکار بنا
میں چاہتا تھا لکھوں عشق حسن کاغذ پر
ملے حروف تو اک لفظ جانثار بنا
عطائے فاطمہ زہرا ہے یہ قنبر کا قلم
حسن کی مدح میں جو زینت اشعار بنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.