Ghash Hai Taari Lab E Mazloom Pe Jaari Hai Bayaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Yasir Raza Yasir
غش ہے طاری لب مظلوم پہ جاری ہے بیاں
میرے یارب میرے خالق اے میرے مالک جاں
تیرا مظہر ہوں میں یعنی میرا ثانی ہے کہاں
میری ہستی سے ہے ظاہر تیری وحدت کا نشاں
باوجود اس کے اٹھاتا رہا میں رنج و الم
سہ کے جاتا ہوں ستم رب کعبہ کی قسم
تیرے محبوب کو پالا ہے میرے بابا نے
اس کو سینے سے لگایا ہے میرے بابا نے
نرغہ کفر کو ڈھایا ہے میرے بابا نے
یعنی اسلام بچایا ہے میرے بابا نے
پھر بھی کافر کہا لوگوں نے انہیں ہائے ستم
سہ کے جاتا ہوں ستم رب کعبہ کی قسم
اے خدا تیرا نبی یعنی محمد آقا
فرش تا عرش پڑھا جاتا ہے جس کا کلمہ
جس نے اس دین کی تبلیغ میں کیا کچھ نہ کیا
پھر بھی لوگوں نے اسے اجر رسالت نہ دیا
اس کی میت پہ کیا صرف علی نے ماتم
سہ کے جاتا ہوں ستم رب کعبہ کی قسم
بعد سرکار نبی ظلم و ستم ڈھایا گیا
فاطمہ زہرا کو دربار میں بلوایا گیا
اور تحریر محمد کو بھی جھٹلایا گیا
جلتا در فاطمہ صدیقہ پہ گروایا گیا
اب تو بس دل میں میرے پہلو شکستہ کا ہے غم
سہ کے جاتا ہوں ستم رب کعبہ کی قسم
میری نظروں میں ہے اب میرے حسن کا لاشہ
مجھ کو آتا ہے نظر کرب و بلا کا صحرا
بازو عباس کے شبیر کا سر واویلا
بے ردا زینب و کلثوم سفر عابد کا
سوچتا ہوں تو میرے سینے میں رک جاتا ہے دم
سہ کے جاتا ہوں ستم رب کعبہ کی قسم
ہے دعا تجھ سے خداوند اے ذات باری
تا قیامت رہے یہ نسل امامت جاری
آئے مشکل نہ کبھی میرے محبوں پہ کوئی
جلد از جلد ہو اللہ ظہور مہدی
تاکہ وہ دشمن اجداد کے سر کر دے قلم
سہ کے جاتا ہوں ستم رب کعبہ کی قسم
خدا گواہ ہے یاسر کہ بس خدا کے سوا
کوئی سمجھ نہیں پایا علی کی تنہائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.