Yeh manzar madar e Asghar ko ummat ne dikhaya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
یہ منظر مادر اصغر کو امت نے دکھایا ہے
جو سر آغوش میں آنا تھا وہ نیزے پہ آیا ہے
مسلمانوں نے اس شش ماہ کا بھی خوں بہایا ہے
کہ جس کا خون ہی اتنا تھا، چلو میں بھر آیا ہے
کہا ماں نے تمہارے ساتھ نیزے پر ہیں سرور بھی
نہ گھبرانا کہ سر پر جب تلک بابا کا سایہ ہے
تمہاری عمر کے بچے تو کھانا بھی نہیں کھاتے
کہ جتنی عمر میں تم نے گلے پر تیر کھایا ہے
تمہیں یہ ماں تو لوری بھی سنا پائی نہ جی بھر کے
تمہارے خالی جھولے کو فقط نوحہ سنایا ہے
صدا بابا کی سن کر جیسے فورا سے گئے تھے تم
بس اب ویسے ہی آجاؤ تمہیں ماں نے بلایا ہے
یہ خیمے سے نکلتے وقت ہی اصغر کو تھا معلوم
کہ یہ چادر نہیں حیدر کفن ماں نے اڑھایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.