Naara e Haideri
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Abbas Haider Lalji, Rizwan, Shan Hussain, Yousuf Ali Okera
یاعلی یاعلی یاعلی مرتضی
لافتی شیر یزدان یاایلیا
نعرہ حیدری یاعلی یاعلی
بولو دل سے سبھی یاعلی یاعلی
سر سے پا تک محمد کی پہچان ہے
مصطفی کے بدن میں علی جان ہے
مصطفی نے کیا خم میں اعلان ہے
جو علی کی ولایت کا فرمان ہے
لب مصطفی سے خدا کہہ رہا
تاج نام علی ہے عبادات کا
چھوڑو ایسی نمازوں کا کیا فائدہ
جن میں نام علی ہی نہ شامل ہوا
اس سے بہتر ہے سجدہ کیا نہ کیا
بن علی کے عبادات کا کیا مزا ہے
ہاں وصی رسول خدا ہے علی
نہ رسول خدا سے جدا ہے علی
کب فقط ناصر مصطفی ہے علی
سارے نبیوں کا مشکل کشا ہے علی
مشکلوں میں یہ سب کا سہارا بنا
پہنے سر پر ولایت کا جو تاج ہے
ہر ولی جس کی چوکھٹ کا محتاج ہے
عرش سے فرش تک جس کا ہی راج ہے
جس کی عظمت کا اک نام معراج ہے
وہ جو معراج میں مصطفی سے ملا
اک علی ہے علی، اک علی ہے خدا
اک یہی نام ہے دو جہاں کی بقا
جو بھی اس نام کے عشق میں مر گیا
زندہ ہے وہ کبھی بھی نہ ہوگا فنا
کہ یہ وعدہ علی کے ہے اللہ کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.