Mujh Ko Akbar Nazar Nahi Aata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
تھا یہ مقتل میں شاہ کا نوحہ مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
نور آنکھوں کا بجھ گیا میرا مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
مل کے قاصد کے ساتھ روتے ہیں
خط کو دل سے لگا کے کہتے ہیں
کس کو پڑھ کر سناؤں میں صغری
مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
حال شاہ نجف یہ میرا ہے
چاروں جانب فقط اندھیرا ہے
آئیں امداد کو مری بابا
مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
رو کے اکبر سے کہتے تھے شبیر
ڈھونڈنے میں تجھے ہوئی تاخیر
شامیوں سے میں کس طرح کہتا
مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
آؤ زینب مجھے سہارا دو
یا صدائیں دو اپنے غازی کو
کیسے لاشہ اٹھاؤں میں تنہا
مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
جلد پہنچوں میں پاس اکبر کے
پھل سناں کا نکالوں سینے سے
رن میں ہر سو غبار ہے اڑتا
مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
حال قاسم عجیب تھا رن میں
بین کرتے تھے شاہ واں بن میں
بین کرتی تھیں خیموں میں لیلی
مجھ کو اکبر نظر نہیں آتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.