Kaash Abbas Na Maray Jatay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Adeel Raza
کاش عباس نہ مارے جاتے (x5)
دونوں بازو وہ شہنشاہِ وفا کے تھامے
لاشِ عباس پہ شبیر بکا کرتے تھے
بھائی تم بعد ہمارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
اس طرح لگتی نہ اکبر کے کلیجے میں سناں
اس طرح ہوتی نہ سادات کے خیموں میں فغاں
یوں نہ زینب کے سہارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
گردنِ شاہ پہ یوں رن میں نہ خنجر چلتا
یوں نہ خورشیدِ امامت سرِ مقتل ڈھلتا
یوں نہ سر نیزوں پہ سارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
ہوتے عباس دلاور تو نہ خیمے جلتے
شامِ غُربت نہ سکینہ کو طمانچے لگتے
گوشوارے نہ اتارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
ہوتے عباس تو چھنتی نہ ردا زینب کی
پاؤں میں عابدِ مضطر کے نہ بیڑی ڈلتی
تازیانے بھی نہ مارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
ہو کے پابندِ رسن سیدِ سجاد چلے
نہر کو دیکھ کے روتے ہوئے یہ کہنے لگے
سب وطن ساتھ ہمارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
آج بھی آتی ہے یہ قبرِ سکینہ سے صدا
اے چچا لاتی نہ زندان میں یوں ہم کو قضا
ساتھ اگر ہم بھی تمہارے جاتے
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
حالِ اکبر جو کوئی پوچھتا تھا نورِ علی
رو کے زینب یہی کہتی تھی سدا نورِ علی
کاش عباس نہ مارے جاتے (x2)
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.